لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈیفنس بی میںشہری شہان جوش کے گھر سے فلپائنی گھریلوملازمہ پونے دو کروڑ روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی۔ ڈیفنس بی پولیس نے متاثرہ شہری شہان جوش کی مدعیت میںگھریلو ملازمہ کلثوم اور دو فلپائنی ملازماؤں ویرون اور جینی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔گھر والوں کے مطابق ہم نے ملازماؤں سے پوچھ گچھ کی تو فلپائنی ملزمہ ویرون اگلے روزکام پر نہیں آئی اور وہ فرار ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں سہیل کے گھر سے 5لاکھ45ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ساجد کی فیملی سے 4لاکھ10ہزار‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان، اچھرہ میں رشید سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اورہزاروں روپے ،شاہدرہ ممتازسے موٹرسائیکل،گرین ٹاؤن میں صابرسے57ہزار ‘ موبائل فون ، رائیونڈ سٹی میں وقاص سے 53ہزار‘کاہنہ میں مبین سے41ہزار ‘ موبائل فون،بھاٹی گیٹ میںمشرف سے23ہزار‘ موبائل فون،غازی آباد میں سرفرازسے19ہزار‘موبائل فون،سندر میں صادق سے12ہزار ‘ موبائل فون ،شادمان میں توصیف سے 9 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے ہربنس پورہ میں ارشاد کے گھر سے ساڑھے 5لاکھ ‘ دیگر سامان چوری کر لیا ۔چوروںنے مناواں اورجوہرٹاؤن سے 2 کاریں،ملت پارک سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، شیراکوٹ ، اقبال ٹاؤن ،مانگا منڈی ، فیکٹری ایریا ، نصیر آباد ، اچھرہ ، قلعہ گجر سنگھ ، باٹا پور ، گڑھی شاہو اور داتا دربار کے علاقوں سے11 موٹر سائیکل چوری کرلئے۔