دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی تقریب

لاہور (لیڈی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے‘ رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بہاولنگر میں اجتماعی شادی کے جوڑوں کو ڈبل بیڈ، پنکھے، کھانے کے سامان اور ایک لاکھ روپے سلامی فراہم کر رہے ہیں۔میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن