قصور (نمائندہ نوائے وقت)سڑک پر گرے مریض کو بے قابو ٹرک نے بری طرح سے روندکر مار ڈالا ۔ قصور کے نواح حبیب آباد میں 20 سالہ مرگی کا مریض عمر سڑک کراس کرتے ہوئے دورہ پڑنے سے سڑک پر ہی گر گیا،پیچھے سے آنیوالے بے قابو ٹرک نے اسے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 112کے عملے نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔