اے این ایف اکیڈمی میں آٹھویں اسسٹینٹ ڈائریکٹرز/انسپکٹرز کی گریجویشن تقریب 

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹرسے)اے این ایف اکیڈمی اسلام آباد میں آٹھویں اسسٹینٹ ڈائریکٹرز/انسپکٹرز بیسک کورس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں اے این ایف کے سینئر افسران اور گریجویٹ ہونے والے زیرِ تربیت افسران کے اہل خانہ نے شرکت کی کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈیئر غازی کمال کیانی نے مزکورہ ٹریننگ ماڈیولز پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے ٹرینی ٹریننگ کے مشکل لیکن نہایت ضروری مراحل سیگزرے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی نے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے اے این ایف کے اہم کردار پر زور روشنی ڈالی جو پاکستان کی داخلی سلامتی اور عالمی اعتماد کے لیے شدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔  انہوں نے منشیات کی لعنت پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کے درمیان مضبوط گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی اور جدید طرزِ ٹریننگ کو اس خطرے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے لازمی قرار دیا ڈی جی اے این ایف نے سخت محنت اور جانفشانی سے تربیت مکمل کرنے والیفارغ التحصیل افسران کو سراہا اور انہیں ثابت قدمی کے ساتھ منشیات کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں ملک کی خدمت کرنے کے لیے اپنے حلف پر کاربند رہنے کی نصیحت کی۔بعد ازاں ڈی جی اے این ایف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو میڈلز سے نوازا۔ ٹریننگ میں تمام مراحل میں مجموعی طور پر بہترین زیرِ تربیت افسر کے لیے ڈی جی کین کا اعزاز اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ارم الیاس کو دیا گیا جبکہ  تمام مراحل میں مجموعی طور پر دوسرے نمبر آنے والے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر صلاح الدین کو شاندار کارکردگی پرکمانڈنٹ میڈل دیا گیااس تقریب کے اختتام کے ساتھ ہی منشیات کے پھیلاؤ کے خلاف جہاد کے لیے اے این ایف کی صفوں میں تازہ دم اور قابل افسران کی شمولیت سے اے این ایف کے نصب العین منشیات سے پاک پاکستان کے حصول میں تقویت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن