منڈی بہاؤالدین میں غیر قانونی مقیم بھارتی شہری گرفتار، جیل منتقل

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بادل سنگھ کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے مونگ میں ایک بھارتی شہری کی موجودگی کی اطلاع ملی جو پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بادل بابو ولد کرپال سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ بادل بابو ولد کرپال سنگھ پاکستان میں قیام کا کوئی ویزا یا اجازت نامہ پیش نہیں کر سکا۔ بادل سنگھ نے اپنا تعلق ساکن نگلہ کھٹکاری ضلع علی گڑھ، انڈیا سے بتایا پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ13/14 فارن ایکٹ 1946ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو مقامی عدالت کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن