لاہور(نامہ نگار)پولیس نے مغلپورہ کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر شہری پر فائرنگ کرنیوالے دوملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ایس پی آپریشنز سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان ذیشان اور نادر نے شہری کفیل بٹ سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،جو نہ دینے پر ملزمان نے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ملزموں کو جیو فینسنگ کے ذریعے گرفتارکر کے تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ملزما ن کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔