پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات 

کامرہ کینٹ(نامہ نگار )پی ٹی آئی رہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کی دعوت پر  ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی اور حلقہ عوام کیلئے قاضی احمد اکبر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کردار ادا کرنا چاہیں سی ایم آفس مکمل ساتھ دے گا ۔ اس موقع پر ضلع اٹک کی سیاسی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن اور تنظیمی امور پر  بھی گفتگو ہوئی۔ قاضی احمد اکبر نے علاقہ چھچھ حلقہ پی پی 2 میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے مختلف منصوبوں پر اپنے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے قاضی احمد اکبر ہار کے باوجود آرام سے نہیں بیٹھے ۔ وہ حلقہ پی پی 2 کیلئے لاہور میں کئی کئی دن کبھی ایک دفتر کبھی دوسرے دفتر جا رہے ہوتے ہیں ۔ وِزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے خاص تعلق کی بنائ￿  پر وہ حلقہ کیلئے کوئی نہ کوئی منصوبہ لاتے دکھائی دیتے ہیں ۔ قاضی احمد اکبر کی سی ایم پنجاب سے یہ ملاقات بھی چھچھ اور پی پی 2 کی ترقی کیلئے نئی راہیں ہموار کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن