دہشتگردی ‘ پاکستان کودسب سے زیادہ متاثر ، الزمات بےبنیاد : بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے جرمن ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی۔ پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے الزام پاکستان پر عائد کر دیا جاتا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی ہے۔ بھارتی اقدام کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ میں نے دریائے سندھ کے مسئلے پر بہت بات کی۔ پانی کے مسئلے پر ہمارا کئی ماہ سے احتجاج چل رہا ہے۔بلاول نے کہا کہ  بھارت کے لیے پاکستان پر الزام لگانا آسان ہے، بجائے اس کے کہ وہ اپنے اندرونی سنگین چیلنجز کا سامنا کرے، ہم نے بارہا بات چیت کی کوشش کی لیکن بھارت بات نہیں کرتا۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کچھ نہیں چاہتا، نہ صرف پاکستان سے بلکہ پورے خطے سے۔ بھارت نہ صرف پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے بلکہ کشمیری عوام پر بھی  اور جس طرح وہاں عام لوگوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، وہ بھی باعث تشویش ہے۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل نہیں ہے، جو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی علاقہ ہے، لیکن پھر بھی پاکستان نے کسی بھی غیر جانبدارانہ  تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے تاکہ سچ سامنے آئے۔ سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری باعث تشوش قرار دیتے انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کیلئے جو عالمی قوانین پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تاکہ سچ پتا چلے۔ بھارت کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔   

ای پیپر دی نیشن