ملتان (جنرل رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان کا ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ ممبران سے ملاقاتیں ریلوے کی صورتحال مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس سلسلہ میں پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ حماد حسن مرزا نے گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور صدر خواجہ محمد حسین،سینیئر نائب صدر سہیل طفیل، نائب صدر نوید اقبال چغتائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس عاملہ کے ممبران میاں راشد اقبال،عاصم سعید شیخ،عدنان چغتائی،میاں کامل شیخ،سید ثاقب علی،احتشام الحق سمیت ظفر اقبال صدیقی،ممتاز علی بابر،خواجہ حسن،شیخ محمد علی دیگر موجود تھے اس موقع پر پاکستان ریلوے کی کارکردگی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ریلوے منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے جس کی مثال تھل ایکسپریس ہے، ریلوے کمرشل ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل کردار بھی ادا کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے ملک بھر میں 67ہزار ملازم اور ایک لاکھ سے زائد پنشنرز ہیں۔ ملک کا تیسرا بڑا ادارہ پاکستان ریلوے ہے اور قومی اثاثہ ہے۔ انہوں نے ریلوے کے دیگر ایشوز مسائل اور تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے کہا کہ ریلوے عوام اور کاروباری لوگوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے ملتان سے کراچی موزوں سفر اور کارگو کیلئسروس کا بہتر بناناہوگا۔
حماد مرزا