غیر قانونی بچھائی جانے والی 635 فٹ گیس پائپ لائن کھدائی کرکے برآمد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل مینجر سوئی گیس احسان اللہ بھٹی کی ہدایت پر سینئر انجینئر کاشف صدیق اور اس کی ٹیم نے فیصل آباد روڈ کی آبادی سکندر آباد میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر بچھائی جانے والی 635 فٹ کی گیس پائپ لائن کھدائی کرکے برآمد کر لی اور گیس چوری کے مرتکب شخص رانا راشد کیخلاف تھانہ بھکھی پولیس کو مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ، جی ایم سوئی گیس احسان اللہ بھٹی نے چیف انجینئر عمرحیات اورنگزیب سدھو،نوید قریشی،اکمل شہزاد،کاشف صدیق،فہیم جاوید،رانا محمد اجمل،فاران عظیم ڈھڈی اور میاں رضوان،رائے طارق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مذکورہ شخص نے محکمے کی گیس پائپ لائن سے زیر زمین کنکشن کرکے 635فٹ پائپ لائن ڈال کر گیس چوری کا ایک نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جس کی محکمہ سوئی گیس کی ویجیلنس ٹیم کی رپورٹ پر جب مذکورہ علاقے میں ہیوی مشینری کے ہمراہ کھدائی کی گئی تو نیچے سے سوا انچ کٹر کی پائپ لائن برآمد ہوئی موقع پر ٹیم نے گیس پائپ لائن کو اتار کر قبضے میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن