علیم بیگ چغتائی ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی   مرزا انیس بیگ کا انتقال،نمازجنازہ آج 

لاہور (نیوز رپورٹر) علیم بیگ چغتائی ایڈووکیٹ سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بڑے بھائی مرزا انیس بیگ سابق ہیڈ ماسٹر شاد باغ ہائی سکول انتقال کر گئے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے مرزا بابر بیگ اور مرزا خرم بیگ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کا جنازہ آج انکی رہائش گاہ نیشنل پارک عمران سٹریٹ نیشنل ٹاؤن سے صبح 9 بجے اٹھایا جائیگا اور نماز جنازہ نزدیکی جامع مسجد غوثیہ  میں ادا کی جائیگی جبکہ قبرستان نیشنل ٹاؤن میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن