گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسافر رکشوں سے ایل پی جی سلنڈر اتارنے پر ایل پی جی ایسوسی ایشن اور ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے،ایل پی جی ایسوسی ایشن کا رکشہ ڈرائیورز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی،مسافر رکشوں سے ایل پی جی سلنڈر اتارنے پر ایل پی جی ایسوسی ایشن اور ڈرائیورز نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے سیالکوٹ روڈ کو بلا ک کر کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کا عملہ رکشوں سے سلنڈرز اتار رہا ہے پٹرول مہنگا ہے اس لئے ایل پی جی سلنڈر استعمال کر رہے ہیں ایل پی جی سلنڈرز اتارکر اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔