حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک جرم ہے جو نہ صرف آپ کی بلکہ دیگر اشخاص کیلئے ناقابل تلافی جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ حضرو پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کی ہدایت پر تھانہ حضرو پولیس عید کے موقع پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں اسی سلسلہ میں پولیس کی سپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہیں جو نہ صرف ون ویلنگ کرنے والوں بلکہ ایسے موٹرسائیکل تیار کرنے والوں کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر دیں گی کیونکہ ون ویلنگ کھیل نہیں موت ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی ایکٹویٹی کا حصہ نہ بنیں بلکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں، کسی بھی شخص کو ون ویلنگ کرتے ہوئے پائیں تو فوری طور مقامی تھانہ پر اطلاع دیں۔