ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت: قافلے 3اپریل کی صبح روانہ ہونگے:حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت پر وسطی پنجاب سے قافلے 3اپریل کی صبح روانہ ہونگے۔ وہ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پی پی پنجاب ایگزیکٹو کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں عثمان ملک،رانا جواد، میاں ایوب چودھری اختر،رائے شاہ جہاں بھٹی،آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی،سردار اظہر عباس،اعجاز سمہ،ڈاکٹر خیام حفیظ،علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر جاوید جان،محسن ملہی، طیب چٹھہ،موسی کھوکھر، نسیم صابر شریک تھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا ضلعی تنظیمیں اور ونگز مشاورتی اجلاس کر کے پنجاب سیکرٹریٹ کو پروگرام سے آگاہ کریں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کی نوجوان قیادت کی ملاقات کرائیں گے۔ پیپلز یوتھ وسطی پنجاب کے صدر محسن ملہی نے تجویز دی کہ4 اپریل کو بھٹو شہید کی برسی کیلئے ٹرین فیصل آباد روٹ سے چلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن