پشاور‘راولپنڈی(بیورو رپورٹ‘نیٹ نیوز) دہشت گرد حملے کے بعد16 دن معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ چلیگئی‘وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ 280 مسافر سوار تھے۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی‘ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج جمعہ کوسہ پہر 5 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔امیر مقام نے مزید کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں۔