فیصل آباد:موٹروے کے قریب خاوند کے سامنے اہلیہ سے 3 ڈاکوؤں کی زیادتی 

لاہور؍ قصور؍ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندگان) بچے اور خواجہ سراء کو اوباشوں جبکہ ڈاکوؤں نے خاتون کو خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،تفصیلات کے مطابق برکی پولیس نے 14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لی۔قصور میں نور پور کے علاقے ہمہ والا کے دو اوباشوں عمران وغیرہ نے خواجہ سراء  کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔  فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے خاوند کو باندھ کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ساندل بار پولیس کے مطابق 62 ج ب چننکے کا رہائشی  عدنان مسیح 25 مارچ کی رات دس بجے کے قریب وہ اپنی اہلیہ کو زرعی یونیورسٹی ہاسٹل سے لے کر واپس گائوں جارہا تھا کہ موٹروے ایم 4 کے پل کے قریب دو  ڈاکوئوں نے  اس کی جیب سے آٹھ سو روپے اور موبائل فون نکال لیا اور اسے باندھ دیا۔ ڈاکوئوں نے فون کرکے اپنے تیسرے ساتھی کو بھی بلا لیا۔ تینوں ڈاکو اس کی بیوی شمائلہ نور کو کماد کی فصل میں لے گئے اور باری باری اس کی بیوی سے جنسی زیادتی  کے بعد فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن