سیوریج پلاننگ 25 سال کی ضروریات مدنظر رکھ کر کی جائے:ذیشان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے دورے پربریفنگ میں ہدایت کی کہ سیوریج پلاننگ اگلے 25 سال کی ضروریات مدنظر رکھ کر کی جائے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیوریج مسائل کے حل کا جامع منصوبہ شروع کر دیا ہے۔پی ایم ڈی ایف سی 59 شہروں میں سیوریج سسٹم کے منصوبے تیار کر رہی ہے۔ متعلقہ علاقوں میں سیوریج لائن ڈالنے کے بعد گلیوں کوپختہ کیا جائیگا۔ ذیشان رفیق نے کہا برساتی پانی کے نکاس کیلئے 15 شہروں میں زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں جس سے پانی سٹور گا۔

ای پیپر دی نیشن