لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ ، چوہدری شہباز اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگرنے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں،بانی پی ٹی آئی اب سزا یافتہ رجسٹرد مجرم اور چور ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔