پاکستان چین دوستی کو نشانہ بنانے والی قیاس آرئیوں کو مسترد کرے ہیں : دفتر خارجہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل میں پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ  پاکستان ’’ون چائنا پالیسی‘‘کے بنیادی اصول پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہے، چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مضبوط ستون ہے، چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی مسائل پر حمایت، اور علاقائی و عالمی استحکام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔دریں اثنا پاکستان نے سوڈان کے شہردارفور میں سعودی ہسپتال الفریش پر حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں سعودی اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔حملے میں مبینہ طور پر 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اتحاد، خومختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن