وزیر اعلی پنجاب ملتان انتظامیہ کی  طرف سے بلوچ کلچر ڈے کی تقریب روکنے کا نوٹس لیں:حسنین نواز لغاری 

ملتان (سپیشل رپورٹر) بلوچ اتحاد کونسل پا کستان‘ ملتان کے چیئر مین حسنین نواز خان لغاری کا کہنا ہے کہ ملتا ن انتظامیہ 2  مارچ کے بلوچ کلچر ڈے منانے کے پروگرام کو سبو تا ژ کرنا چاہتی ہے.ملتا ن میں یہ دن ہر سال بڑے جوش ولولے سے منایا جاتا ہے. اس سال بھی یہ دن بھر پور انداز سے منانے کیلئے گذشتہ ایک ماہ سے تیاریاں جاری ہیں۔ ملتا ن آرٹس کونسل میں کئی روز قبل ہی بکنگ کروا دی گئی تھی.  اور اب جبکہ وزیر اعلی سردار عثما ن بزدار  نے بھی بلوچ کلچر ڈے  سرکاری سطح پہ منا نے کا اعلان کیا ہے تو  ڈپٹی کمشنر ملتا ن نے    NOC دینے سے انکار کر دیا اور ملتان آرٹس کونسل نے ہماری بکنگ کینسل کر دی ہے۔ یہ سرا سر زیادتی ہے ہم وزیر اعلی اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں  02 مارچ کو ملتان آرٹس کونسل میں پروگرام کرنے کی اجازت دی جا ئے۔

ای پیپر دی نیشن