لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے پاکستان کے سب سے زیادہ کمانے والے 5 فیصد افراد سے ٹیکس وصولی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جو ہر سال تقریباً 16 کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ تاہم لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سہولیات اور ایوارڈز کے ذریعے ایماندار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے جو اپنا قومی فریضہ بخوبی ادا کررہے ہیں۔ اس سے ایک شفاف اور متوازن ٹیکس کلچر فروغ پائے گا۔