گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)احساس خلق ویلفیئر سوسائٹی/بلڈ ڈونیشن پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روزبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لوہیانوالہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت بانی وصدر حاجی حسن کھوکھر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی سابق جنرل سیکرٹری وامیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عرفان یوسف رائے،صدر سب ایڈیٹرز ایسوسی ایشن عمران مہر،احمر ڈار(لائزن پرسن لاوارث لاش،مریض)تھے۔اس موقع پر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم کی قیادت نے نہ صرف ایک آزاد ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا بلکہ اتحاد،ایمان اور قربانی کا سبق دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اتحاداور برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔