فلم سردار جی تھری سے ہانیہ عامر کو نکالنے کی خبروں نے مداحوں میں تشویش پیدا کردی

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر جن کے انسٹاگرام پر اٹھارہ اعشاریہ تین ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں ان کی بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری میں شمولیت کی خبر نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی فلم کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں مکمل کی گئی جس میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں جبکہ ہانیہ عامر اور ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں تاہم حالیہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد فلم میکرز نے ہانیہ عامر کے تمام سینز فلم سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے لیکن یہ کام آسان نہیں ہوگا کیونکہ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے کئی صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بھارت میں کام کے لیے اپنی خودداری اور قومی وقار کو داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ہانیہ عامر نے بھی یہی غلطی کی ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افسوس پہلگام واقعہ پر مذمت بھی کام نہ آئی ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ اسٹائل انسٹاگرام ریلس سے کیا حاصل ہوا مداحوں کی اکثریت ہانیہ عامر کے ساتھ پیش آنے والے اس ممکنہ فیصلے پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے پاکستانی فنکاروں کے لیے سبق قرار دے رہے ہیں کہ اپنی عزت اور وقار کو مقدم رکھنا چاہیے 


ای پیپر دی نیشن