گوادر (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے پسنی میں گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 2 افراد کے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امدادی کے لئے قریب کے علاقے میں واقع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دھماکے بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔