سبزیوں‘ پھلوں کے من مانے ریٹ‘ مقررہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی 

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے علاقوں میں اتوار کو پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 50 روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70روپے کلو فروخت کرتے رہے۔ آلو50 کی بجائے70، پیاز 50 کی بجائے70، ٹماٹر 30 کی بجائے50، لہسن 460 سے480، ادرک 370 کی بجائے450‘ کھیرا فارمی50 کی بجائے80، میتھی70 کی بجائے100، بینگن 50 کی بجائے70روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کی جانب سے پھلوں کی فروخت میں بھی گراں فروشی کی گئی۔ سیب ایرانی درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میں قیمت 310 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف علاقوں خصوصاً پوش علاقوں میں اس کی قیمت 450 سے 500 روپے کلو تک وصول کی گئی۔ کیلا درجن 120 کی بجائے 150سے160‘ امرود 115 کی بجائے 150روپے کلو میں فروخت ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن