لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمنز بیس بال ایشین کپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔ 2025 ء آئی وی بی ایف اے ویمنز بیس بال ایشین کپ کوالیفائر کے سپر راؤنڈ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 1-8 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔تھائی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور پاکستان کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔انڈونیشیا نے بھارت کو 5-3 رنز سے شکست دی۔