پی ایس ایل سکیورٹی ‘9ہزار سے زائد پولیس افسر وں ‘اہلکاروں کی ڈیوٹی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے مابین میچ کے دوران لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے۔کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 9087 افسران و جوان تعینات کئے گئے تھے۔کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس و قذافی سٹیڈیم کی مسلسل نگرانی کی گئی۔قذافی سٹیڈیم کے اطراف 4درجاتی سکیورٹی حصار بنایا گیا تھا۔روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے  تھے۔لاہور پولیس کے گھڑ سوار دستے بھی قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں گشت کررہے تھے۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو و دیگرپولیس ٹیمیں کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز سے اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ میچ کے دوران600کے قریب ٹریفک اہلکار مامور تھے ۔ 20 فورک لفٹرز اور4 بریک ڈاؤنز بھی تیار کھڑے تھے۔

ای پیپر دی نیشن