ملتان(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسر اٹیسٹ میچ کنڈی میں 29 اپریل سے شروع ہوگا۔ میچ صبح ساڑھے 9 شروع ہوگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالا پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کی برتری کیساتھ ڈرا پر ختم ہوا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن 163 اور مومن الحق 127 رنز بنا کر نمایا بلے باز رہے۔کرونا رتنے 244 اور دھن جائنا ڈی سلو ا 166 بنا کر نمایاں رہے۔