موٹر وے پولیس نے پولیسنگ کا نیا کلچر متعارف کرایا‘لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

اسلا م آباد(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دفتر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی جی ایف ڈبلیو او نے آئی جی نیشنل ہائی وے ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی اورافسران کی ترقی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈی جی ایف ـڈبلیو او نے اپنے خطاب میں کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کے چند باوقار اور نیک نام اداروں میں سے ہے۔اس نے پاکستان میں نہ صرف پولیسنگ کا نیا کلچر متعارف کرایا بلکہ معاشرے میں قوانین کے احترام کی نئی سوچ بھی پیدا کی۔

ای پیپر دی نیشن