اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کو ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا اور انہیں اسرائیل کی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا۔ اس حملے کے بعد سے اسرائیل کے لیے تزویراتی اعتبار سے پیدا ہونے والے امکانات کے بارے میں بھی امریکی وزیر دفاع کو اعتماد میں لیا۔ یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر نے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔یوو گیلنٹ نے اپنی گفتگو میں اسرائیلی حملوں کی کامیابی کا جائزہ پیش کیا جو ایران کے میزائل بنانے والے اداروں کو ہٹ کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔ ان میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بنانے والے ادارے شامل ہیں۔ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو یہ بھی بتایا کہ حالیہ جنگی کامیابیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے لیے شمال اور جنوب دونوں طرف ئئے تزویراتی مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے حوالے سے بتائی ہے