فیروزوالہ(نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد ہلاک اور جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ لاہور روڈ پر نالہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ‘ ٹریکٹر ڈرائیورسرفراز مسیح جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ راوی پار کے علاقہ میں رکشے کی ٹکر لگنے سے نو عمر لڑکا ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کوہسپتال داخل کرا دیا گیا۔