شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوںنے کہا ہے کہ حکومت معاشی مسائل ترجیحی طور پر حل کررہی ہے بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار کو بلند کیا جارہا ہے اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مرتب کی گئی حکومتی پالیسیاں سود مند ثابت ہورہی ہیں جن کے باعث دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے جو چین کی شراکت سے سی پیک منصوبہ کو تیزی سے عملی جامہ پہنارہا ہے تاکہ ملکی معیشت کو دوام حاصل ہو سکے، قرضوں پر انحصار کی بجائے حکومت سرمایہ کاری پر زور دے رہی ہے جلد ملکی معیشت اس قدر توانا ہوجائے گی کہ پاکستان کو قرضوں کی ضرورت نہیںپڑے گی۔