لاہور (کلچرل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کی شاعری کا نیا مجموعہ ’’بے بال و پر‘‘ کے نام سے شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ خوبصورت مجموعہ کلام پاکستان کے معروف و مقبول اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن نے شائع کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو اللہ تعالیٰ نے اگر بصارت سے محروم رکھا ہے تو بے پناہ بصیرت اور تخلیقی دولت سے نواز بھی رکھا ہے وہ جہاں نثر نگاری میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں وہیں شاعری میں اپنی ہنرمندی اورفکری پرواز کے جادو سے اپنے قارئین کو حد درجہ متاثر کرتے ہیں۔ ’’بے بال و پر‘‘ جن صاحبانِ علم و ہنر نے اپنی گراں قدر رائے کا اظہار کیا ہے ان بڑے ناموں میں پروفیسر فتح محمد ملک، نسیم سحر، پروفیسر حسن عسکری کاظمی، پروفیسر انور جمال، محمد آصف مرزا، امجد بٹ، شاہد بخاری اور فضیلت بانو شامل ہیں۔