جنوبی کوریا ، جنگلاتی آگ، 18ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوگئے

سیئول(این این آئی ) جنوبی کوریا کو تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کا سامنا ہے، جس میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 27,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ آگ جمعہ کے روز شروع ہوئی اور 43,000 ایکڑ سے زیادہ جنگلاتی اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ تیز ہواں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔آگ کے نتیجے میں 1,300 سالہ قدیم گونسا مندر تباہ ہو گیا، تاہم کچھ تاریخی نوادرات، بشمول ایک پتھریلا بدھا مجسمہ، بچا لیے گئے۔حکومت نے 9,000 سے زائد فائر فائٹرز، 5,000 فوجی اور 130 ہیلی کاپٹر تعینات کر دیے ہیں، جبکہ قومی سطح پر آگ کے خطرے کی سب سے اونچی سطح کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں جنگلاتی آگ کو مزید شدید بنا رہی ہیں۔ اس سال اب تک 240 سے زائد جنگلاتی آگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.4 گنا زیادہ ہیں۔حکام کو شبہ ہے کہ آگ انسانی سرگرمیوں، جیسے ویلڈنگ کے چنگاریوں یا قبروں کے قریب گھاس جلانے کی وجہ سے شروع ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن