نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈ کوارٹرز کے تمام عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناختی دستاویزات پاسپورٹ، ویزے کی کاپیاں ہر وقت ساتھ رکھے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسی ہدایت دی گئی ہے۔ امیگریشن حکام نے امریکہ بھر میں جگہ جگہ سکروٹنی بڑھا دی ہے۔ امریکہ میں رہائشی قانونی اجازت نامے رکھنے والے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔