راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ناصرخان حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے، سب انسپکٹر سال1987 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے اور محنت و قابلیت کی بناء پر ایس آئی کے عہدے تک ترقی پائی،نماز جنازہ آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کردی گئی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفات پانے والے سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ایس آئی ناصر خان محنتی اوردیانتدار پولیس آفیسر تھے، محکمہ پو لیس کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔