متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں گنوا بیٹھے، 3 کاریں، 7 موٹرسائیکل چوری

لاہور(نامہ نگار) ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے سندر میں جواد کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بناکر5لاکھ 30ہزار نقدی، زیورات اوردیگر سامان،انارکلی میں انصار اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر3 لاکھ20 ہزار روپے زیورات ، موبائل فون،مغلپورہ میں صابر سے ڈیڑھ لاکھ روپے، اور موبائل فون،مناواں میں حنیف سے 52 ہزار روپے ، موبائل فون،مانگا منڈی میں معصوم سے50ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں رشید سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،داتا دربار میں افضل سے 13ہزار روپے، موبائل فون لوٹ لیا اورفرارہوگئے۔ چوروں نے نواب ٹاؤن میں عادل کے گھر سے 4 لاکھ روپے زیورات اور سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ۔ چوروں نے ڈیفنس، مسلم ٹاؤن اورباغبانپورہ میں سے 3 گاڑیاں، لیاقت آباد میں سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، شفیق آباد، اسلام پورہ،شادباغ، باغبانپورہ، اچھرہ اور باٹا پور کے علاقوں سے 7 موٹرسائیکلیں چوری کرلی۔ 

ای پیپر دی نیشن