راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ریلوے ورکر زیونین کے مر کزی قائدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ریلوے انتظامیہ سپریم کورٹ کے احکاما ت کو بھی خاطر میں نہیں لاتی۔ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات بنا کر مزدور تنظیموں کو راستے سے ہٹا یا جا رہا ہے تا کہ نجکاری کا عمل آ سا ن ہو سکے ۔ ریلو ے ورکر یونین کے مر کزی قائدین جنید اعوان ، جمیل راجہ ، قادر خان مندو خیل ، ریا ض کشمیری ، مبارک حسین ، غلا م نبی بروہی ، ظفر اعجاز ملک نے مر کزی صدر چو ہدری انور گجر کی زیر صدارت تنظیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریلوے کی تمام مزدور تنظیموں پر سے مقدمات واپس لئے جائیں ۔ریلوے سکول کو واپس ریلوے کے حوالے کیا جائے ایسے کئی اقدامات کر کے ریلوے انتظامیہ نے ریلوے کو نقصان کی طرف دھکیلا۔ ریلوے میں ریفر نڈم نہ کرانے کی وجہ آ ج تک وزیر ریلوے نے نہیں بتائی ۔ جمہوریت کے دعویدار میں ریلوے میں آ مریت رکھ کر بیٹھے ہیں ۔ ریلوے کے ہسپتالوں کو ٹھیکا ما فیا سے نکا لا جائے ۔ ریلو ے میں بھر تی پر پابندی لگا کر بے روزگار ی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا براہ راست نقصان ریلوے ملازمین کا ہے ۔6 تا سولہ پانچ فیصد کٹو تی ختم کی جائے ۔اجلاس میں مبارک حسین کو اتفاق رائے سے ریلوے ورکر یونین کا مر کزی تر جمان مقرر کیا گیا۔ریلوے میں سی پیک بھر تی میں ریلوے ملازمین کو خصو صی کوٹہ دیا جائے اور ڈیوٹی کا ٹائم آ ٹھ گھنٹے رکھا جائے اور انہیں گورنمنٹ آ ف پاکستان کے دئیے گئے حقوق دیے جائیں۔