کیف (این این آئی)ہنگری نے یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔میٖڈیارپورٹس کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا کہ یوکرین کو یورپ کا سب سے کرپٹ ملک ہونے کے باعث یورپی یونین میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ کمیونٹی کے دیگر افراد کے لئے جرائم کا ذریعہ بن جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ یوکرین یورپ کا سب سے بدعنوان ملک ہے اور حالت جنگ میں ہے۔ اگر ہم یوکرین کو یورپی یونین میں شامل کرتے ہیں تو یہ یوکرینی مافیا کو پناہ دینے والی جگہ بن جائے گی۔