راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ممتاز سماجی کاروباری شخصیت مین صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ حاجی پرویز اختر اور ان کے برادران حاجی طاہر اختر، حاجی سعید اختر، راجہ سجاد کی جانب سے ٹیکسلاجیولرز کی نو منتخب یونین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ٹیکسلا یونین کے عہدیداران سرپرست حاجی مشتاق احمد صراف، چیئرمین حاجی عمر فاروق عثمانی ، وائس چیئرمین محمد عارف صراف صدر ملک جمیل احمد صراف، جنرل سیکرٹری شیخ سہیل اقبال صراف سینئر نائب صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر حاجی لیاقت محمود ، نائب صدر راشد جاوید ، نائب صدر تنویر زمان ، چیف آگنائزر حاجی بابر خان، چیف ایڈوائزر، راجہ شیراز احمد شیرازی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی آفتاب ، جوائنٹ سیکرٹری اویس شیراز راجپوت لیگل ایڈوائزر ملک شکیل احمد صراف، رفاقت محمود، بابو ریاض اور ایڈیشنل سیکرٹری حسن رفیق نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ملک جمیل ،حاجی عمر فاروق ،حاجی مشتاق و دیگر نے کہا کہ حاجی پرویز اختر صرافہ برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں ہم حاجی پرویز اختر اور ان کے برادران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں آج عزت بخشی حاجی پرویز اختر ،جیولرز برادری کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے جدوجہد میں رہتے ہیںآج ہماری تمام ٹیکسلا یونین حسن آباد، کوٹ نجیب اللہ سب نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم حاجی پرویز اختر کو اپنا سرپرست مقرر کرتے ہیں اس موقع پر میزبان تقریب حاجی پرویز اختر نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ مجھے بڑی ذمہ داری سونپی میں جیولرز برادری کے انشاء اللہ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا ۔ تقریب کے اختتام پر ٹیکسلا یونین کے حاجی پرویز اختر کو پگ پہنائی گئی آخر میں کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔