ہائیکورٹ‘ خود سوزی کرنے والا ملٹی نیشنل کمپنی کا ملازم نکلا‘ مریم نواز کی بہترین علاج کی ہدایت 

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے سامنے خود سوزی کی واقعہ کی رپورٹ سامنے آگئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے محمد آصف کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (25 فروری) کو تقریباً گیارہ بجے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے معزز جج جسٹس شجاعت علی خان کے سامنے محمد آصف ولد محمد اسلم سکنہ کوٹ محمد حسین سکنہ خانیوال نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کیا۔ جبکہ انسپکٹر سمیت جی پی او چوک گیٹ پر تعینات تمام عملہ معطل کردیا گیا۔ آئی جی نے گزشتہ روز جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا۔ شہری آصف جاوید کو لگی آگ بجھانے والے پولیس اہلکار عقیل کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ خود کشی کی کوشش کرنے والا آصف ملٹی نیشنل کمپنی کا ملازم نکلا۔

ای پیپر دی نیشن