شاہ محمود‘ اسد عمر کی ضمانت درخواستیں عدم پیروی‘ غیر حاضری پر خارج

لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور شیر پا ئوپل پر تقاریر اور جلائوگھیرائوکے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء متعدد سماعتوں سے دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ علاوہ ازیں  انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل  نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے پر عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں میں 18 مارچ تک توسیع کر دی، عدالت نے  دونوں بہنوں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن