ایبٹ آباد(نامہ نگار)انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ تا سبزی منڈی موڑ الیکشن شیڈول جا ری کر دیا گیا،کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائیں گے پولنگ 5مارچ کو ہو گی۔اس حوالہ سے چیئرمین الیکشن کمشنر محمد جمیل کی جانب سے جا ری انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ تا سبزی منڈی موڑ کے ا لیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج 26فروری کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الفاروق اینڈ برادرز سے جا ری کئے جائیں گی۔کاغذات نامزدگی فی پینل فیس تین ہزار ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی 27فروری کو شام پانچ بجے تک ہو گی۔امیدواروں پر اعتراض اور کاغذات واپسی 28فروری شام پانچ بجے تک ہو گی۔