وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا سب سے بڑا تاریخی پروگرام

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وہ کردیکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔پنجاب کے  کسانوں کے لئے کئی نئے تاریخی  پراجیکٹ کا ریکارڈقائم کردیا۔ وزیراعلی نے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز پروگرام، سپر سیڈرز کی فراہمی کے بعد  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں کاشتکار کیلئے صرف نعرے لگائے گئے،کام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرتی ہے۔ پنجاب میں کاشتکاری کا رحجان بڑھ رہاہے۔  ہم نے ثابت کیا حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔  کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اولین اہداف میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن