اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری خالد چوہدری - ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان۔ -آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی - آئی نائن مرکز کے جنرل سیکرٹری ولید خالد اور سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری ۔ میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال۔ بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر۔ جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے مختلف مارکیٹوں میں پارکنگ فیس کا اطلاق کر دیا ہے۔ جو کہ غیر قانونی ھے ۔ سی ڈی اے کا ایم سی آئی کے معاملات سے کوئی تعلق نہ ہے ۔ پراپرٹی ٹیکس کیس میں ہائی کورٹ کا فریش فیصلہ موجود ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے قیام تک سی ڈی اے یا کوئی ایڈمنسٹریٹر بھی ٹیکس نہیں لگا سکتا ۔ اور نہ ہی اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ سی ڈی اہے ۔ ایم سی آئی کے معاملات میں دخل نہیں دے سکتا اور نہ ہی ایم سی آئی کے فنڈز استعمال کرسکتا ہے ۔ تاجر برادری کسی بھی مارکیٹ میں پارکنگ فیس نافذ نہ ہونے دے گی۔