کانگو: ریستوران  دھماکہ، 6افراد ہلاک 

کنشاسا(اے پی پی)افریقی ملک کانگو  میں  خودکش بمبار نے  خود کو ایک   ریستوران میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک  اور 14زخمی ہوگئے   ۔برطانوی خبررساں ادارے نے   علاقائی گورنر کے ترجمان جنرل ایکنج سلوین  کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے  بتایا کہ گزشتہ روز کانگو کے ایک ریستواران  کے  سیکورٹی عملے نے ایک مشتبہ شخص کو  داخلی دروازے پر روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک  اور 2مقامی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے  ۔واضح رہے کہ حالیہ خودکش حملہ  ایک ایسے علاقے میں تازہ ترین تشدد کی نشاندہی کرتا ہے جہاں کانگواور یوگنڈا کی افواج نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔
کانگو دھماکہ

ای پیپر دی نیشن