جنرل ساحر شمشاد  سے ایس سی او ڈائریکٹر کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر  تبادلہ خیال 

راولپنڈی(آئی این پی+خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ایس سی او کے ریجینل انٹی ٹیررسٹ سٹرکچر(راٹس)  کے ڈائریکٹر  میجر جنرل اولاربیک  شیر شیوف نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی تعاون پر گفتگو ہوئی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دہشتگردی کے خلاف ایس سی او کی کوششوں کو سراہا ،پاکستان کے عالمی و علاقائی امن کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،مہمان شخصیت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔    

ای پیپر دی نیشن