ہسپتالوں میں علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں :خواجہ سلمان رفیق  

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔ دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلیٰ شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق موقع پر پیشنٹ کیئر بارے ہدایات جاری کیں ۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جبکہ خواجہ سلمان رفیق کا سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر ایم ایس اور انجینئر بھی موجود تھے۔ری ویمپنگ منصوبے کو اگلے 2 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کام میں سست روی پر سخت سرزنش کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ ری ویمپنگ منصوبے میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن