گوجرانوالہ:پیپلز کالونی میں پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پیپلز کالونی پولیس نے دوران گشت تین موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کیا،فائرنگ رکنے پر دوران سرچ آپریشن ایک ملزم مضروبی حالت میں گرا پڑا ملا،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن