قصور: خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شا ہ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر 

قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) صوفی بزرگ حضرت خواجہ خواجگان فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شا ہ کے 31 ویں سالانہ عرس کی 4 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی، حضو ر قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی طرف سے عرس کے آخری روز فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شا ہ کے مزار کو غسل دیا گیا،اختتامی تقریب میں ختم خواجگان کا اہتمام کیا گیا،ختم خواجگان میں کمسن بچوں سمیت انتظامیہ کی بڑی تعداد نے قرآن پاک کی تلاوت کی، سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی ، حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سمیت خصوصی طور پر فلسطینی اور یمنی مسلمانوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی، جبکہ دنیا بھر میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی درجات کی بلندی، سلسلہ نقیبیہ سمیت دیگر فوت شدگان کی مغفرت ، بیماروں کی صحت یابی ، افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن